ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / چنڈیمل کے انگوٹھے میں فریکچر،نہیں کھیل پائیں گے باقی میچ

چنڈیمل کے انگوٹھے میں فریکچر،نہیں کھیل پائیں گے باقی میچ

Mon, 28 Aug 2017 20:01:25  SO Admin   S.O. News Service

 کولمبو،28اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سری لنکائی بلے باز ڈینش چنڈیمل ہندوستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔اس کے انگوٹھے میں ہیئر لائن فریکچر ہے۔تیسرے ون ڈے میں چنڈیمل بلے بازی کے دوران انگوٹھے میں چوٹ لگابیٹھے تھے،اب وہ موجودہ سیریز کے باقی دو میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔ہندوستان نے سری لنکا کو پانچ ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں 6 وکٹ سے شکست دی، جس سے ہندوستان 3-0کی ناقابل شکست برتری بنائی۔ہاردک پانڈا کی گیند کاسامناکرتے وقت اس کے دائیں انگوٹھے پرچوٹ لگی تھی،اس وقت وہ 25کے اسکورپرتھے،اگرچہ انہوں نے بیٹنگ جاری رکھی۔ انہوں نے 71گیندوں پر 36رنز بناکرہاردک کی گیندپرہی بمراہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
سری لنکائی کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ چنڈیمل کولمبو میں ایک ماہر کو اپنی چوٹ دکھائیں گے۔ہندوستان کے خلاف اس دورے میں چنڈیمل سری لنکن ٹیم کا واحد بلے باز نہیں ہے جو زخمی ہو گیا ہے۔اس سے پہلے بھی اسا گووریٹن اور نوان پردیپ اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنے سے قاصر تھے۔


Share: